اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی جمعیت قولنا و العمل کے سربراہ اور معروف اہلسنت عالم دین شیخ احمد قطان نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے- انھوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کی آرزو یہ تھی کہ سعودی عرب کے جنگی طیارے، عرب ملکوں کے دفاع خاص طور سے لبنان و فلسطین پر اسرائیل کی جارحیت کے مقابلے میں استعمال ہوتے- شیخ قطان نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کا حملہ، امریکہ اور اسرائیل کے مفاد میں ہے- انھوں نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے بیان کو بھی ہدف تنقید بنایا اور تاکید کی کہ یمن کے مسائل کا واحد حل، مذاکرات ہیں اور سعودی عرب، یمن کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتا-
.......
/169